کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کے نوجوان کی محبت میں امریکا سے پاکستان آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس لڑکے کے گھر پہنچ گئی، ایک این جی او نے خاتون کو امریکا واپسی کیلئے ٹکٹ اور مالی مدد بھی کی، پولیس نے خاتون کو امریکا بھیجنے کیلئے ایئرپورٹ پہنچایا جہاں خاتون نے ہنگامہ کھڑا کر دیا اور امریکا سے انکار کرتے ہوئے ٹیکسی میں بیٹھ کر گارڈن میں لڑکے ندال میمن کے اپارٹمنٹ قائم علی آرکیڈ پہنچی اور پارکنگ میں بیٹھ گئی ، اپارٹمٹ کی یونین کی جانب سے خاتون کو واپس جانے کا کہا گیا تاہم خاتون جانے کو راضی نہیں ہوئی۔نوجوان ندال میمن اور اس کے گھر والے فلیٹ بند کر کے چلے گئے، بلڈنگ انتظامی نے فلیٹ کے دروازے بند کر دیئے،صحافی نے سوال کیا کہ آپ پاکستان کیوں تو امریکی خاتون نے جواب دیا کہ آپ کو کیوں بتاؤں، خاتون نے صحافیوں سے بات کرنے کیلئے ہزاروں ڈالر کا مطالبہ کر دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ اونیجا اینڈریو رابنس کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔ صحافیوں کے سوال پر کہ آپ پاکستان کیوں آئیں خاتون کا کہنا تھا کہ آپ کو کیا مطلب ؟اس سوال پر کہ کس نوجوان سے شادی کرنا چاہتی تھی؟ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ مجھے تین ہزار ڈالر دیں پھر بتاؤں گی۔بعد ازاں پولیس موقع پر پہنچی ۔خاتون پولیس افسر فائزہ سوڈھر نے بتایا کہ انھیں ایس پی سٹی کی جانب سے احکامات آئے ہیں۔