کراچی (این این آئی) صارم کیس میں پولیس نے تفتیش کے دوران بچوں کے معلم کے کمرے سے ملنے والی چیزوں کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا۔بچوں کے معلم کے کمرے سے جنسی طاقت بڑھانے کی گولیاں ملی ہیں، اس کے علاقہ فارنزک کے دوران موبائل سے نازیبا ویڈیوز بھی ملی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی میں 7 سالہ صارم کیس ڈی این اے اور فارنزک رزلٹ تاخیر کا شکار ہوگیا ہے، پولیس حکام نے بتایا کہ فارنزک لیب کی جانب سے مزید وقت مانگ لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی یونیورسٹی لیب کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صارم کے جسم سے کئی سیمپلز اٹھائے گئے تھے مگر بدقسمتی کی وجہ سے تاحال کامیابی نہیں مل سکی ہے۔