• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے کسی سگنل پر خواجہ سرا و بھکاری نظر نہ آئیں، سندھ ہائیکورٹ

کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے ٹریفک سگنلز پر خواجہ سراؤں کے بھیک مانگنے کیخلاف درخواست پر احکامات جاری کر دیئے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ بھکاری خواجہ سرا، مرد، خواتین اور بچے ناصرف شہریوں کو پریشان کرتے ہیں بلکہ ہراساں کرتے ہیں۔ عدالتِ عالیہ نے پولیس کو ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے حکم میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے کسی بھی سگنل پر خواجہ سرا اور دیگر بھکاری موجود نہ ہوں، ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
اہم خبریں سے مزید