• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے شہری زخمی، ڈاکو فرار

ملتان( سٹاف رپورٹر) دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے شہری زخمی، ہسپتال منتقل، تفصیلات کے مطابق تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں ریاض حسین موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ اقبال موڑ بستی لابر کے قریب دو ڈاکوئوںنے اس سے موٹرسا ئیکل اور موبائل فونز چھین لیے، اس دورانشہری کی جانب سے مزاحمت اور شور شرابہ کرنے پر ایک ڈاکو نے گولی مارکر اسے زخمی کردیا، گولی کی آواز سن کر علاقہ مکینوں کے جمع ہونے پر ڈاکو اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے، زخمی شہری کو علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال لایا گیا، ڈاکٹرز کے مطابق متاثرہ شہری کے بائیں کندھے میں گولی لگی ہے، تاہم اسکی حالت خطرے سے باہر ہے، اطلاع پر پولیس نے ڈاکوئوں کی تلاش شروع کر دی۔
ملتان سے مزید