ملتان (سٹاف رپورٹر)عوامی سہولتوںکی بہتری کیلئے کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی،اجلاس میں شہری سہولتوں، پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی، ریونیو امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اس موقع پرکمشنر ہدایت کی کہ تمام پیٹرول پمپس پر موجود واش رومز کو 24گھنٹے صاف ستھرارکھا جائے، اہم شاہراہوں پر منتخب پیٹرول پمپس پر ایگزیکٹیو واش رومز قائم کیے جائیں جب کہپرائیویٹ سیکٹر کو اپنی لاگت پر جدید سہولتیں فراہم کرنے کی ترغیب دی جائے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوامی مقامات اور بازاروں کے قریب مرحلہ وار نئے واش رومز تعمیر کیے جائیں گے جب کہ ان کی لوکیشن عوام کو فراہم کرنے کیلئے ڈیجیٹل سسٹم بھی متعارف کرایا جائے گا، کمشنر نے ہدایت کی کہ غلہ منڈیوں اور سبزی منڈیوں کی انتظامیہ و ایسوسی ایشنز کے ساتھ مل کر وہاں بھی ایگزیکٹیو واش رومز تعمیر کروائے جائیں تاکہ بڑی تجارتی منڈیوں میں آنے والے شہریوں کو بہتر سہولیات میسر آسکیں۔اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کمشنر نے ہدایت کی کہ طلب و رسد کا پیشگی تخمینہ لگایا جائے اور ممکنہ قلت سے بچنے کیلئے بروقت اقدامات کیے جائیں۔