• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری اداروں کے تاجروں کو مبینہ ہراساں کئے جانے پر تاجر رہنمائوں کا اظہارتشویش

ملتان ( سٹاف رپورٹر) چیمبر آف سمال ٹریڈرز جنوبی پنجاب کا سالانہ اجلاس عام وہاڑی روڈ کے مقامی کلب میں منعقد ہوا جس میں جنوبی پنجاب بھر سے تاجر نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اجلاس کی صدارت صدر جنوبی پنجاب چوہدری طارق کریم نے کی جبکہ چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران و سرپرستِ اعلیٰ جنوبی پنجاب تنظیم خواجہ محمد شفیق مہمان خصوصی تھے، اجلاس میں تاجر رہنماؤں نے مختلف حکومتی اداروں کی مبینہ چیرہ دستیوں، پیرا فورس،سی سی ڈی،سی ٹی ڈی سمیت پرائس کنٹرول کمیٹیوں اور دیگر محکموں کی کارروائیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ تاجروں کو بلاجواز ہراساں کیا جا رہا ہے جس سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ محمد شفیق نے کہا کہ تاجر برادری کی اجتماعی جدوجہد کمزور پڑ چکی ہے، ہر ماہ نئے محکموں کے قیام سے تاجروں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے اور حکومت کو تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے، اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ چیمبر آف سمال ٹریڈرز جنوبی پنجاب کے پلیٹ فارم سے تاجروں کے مسائل کے حل، باہمی تعاون کے فروغ اور مشترکہ جدوجہد کو مزید موثر بنایا جائے، اجلاس میں احتشام الحق‘ عزیز الرحمن انصاری‘ حاجی اصغر اکبر‘ عاطف ریحان‘ رانا اصغر‘ میاں ظفر اقبال‘ حافظ عابد محمود‘ ممتاز علی بابر‘ شیخ محمد ایوب‘ جام اکبر حسین‘ شیخ منیر احمد‘ طارق اسمعیل‘ میاں فرید قریشی‘ شیخ غلام مرتضی‘ خواجہ شفیق الرحمن‘ خالد خان مہمند‘ میاں سرفراز احمد شیخ، شیخ عبدالندیم‘ شہوار حسین‘ محمد علی‘ مہر محمد شاکر‘ قمر زمان خان وزیر‘ اختر عباسی‘ مہران قریشی‘ شاہد شکور‘ عاشق بلوچ، سیف اللہ شیخ، سعید اللہ شیخ، چوہدری محمد یوسف انصاری‘ شیخ عاصم اعجاز‘ ملک طیب آرائیں‘ شیخ سہیل اختر‘ شیخ محمد طاہر‘ زاہد محمود صدیقی دیگر تاجر نمائندوں نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید