• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پتنگ و منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) پتنگ، منشیات فروشی اور ٹریفک حادثات سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات، ڈیڑھ ہزار سے زائد پتنگیں اور منشیات برآمد، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے پتنگ فروش محمدعرفان کو گرفتار کر کے 1500 سے زائد پتنگیں برآمد کر لیں، ملزم کے خلاف تھانہ شاہ رکن عالم میں مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 9ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، تھانہ کینٹ پولیس نے ملزم عدنان سے 10لیٹر شراب، ملزم عاطف سے 10لیٹرشراب، مظفر آباد پولیس نے ملزم شہادت علی سے 20لیٹر شراب، مظفر آباد پولیس نے ملزم صدیق سے 600گرام چرس ،نیوملتان پولیس نے ملزم طلحہ ریاض سے 10بوتلیں شراب، ملزم وقار سے 10بوتل شراب ،ملزم حذیفہ سے 20لیٹر شراب، ملزم دانش سے 15لیٹر اور کپ پولیس نے ملزم اشرف سے 20لیٹر شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ،سٹی شجاع آباد پولیس نے زیادتی کے مختلف واقعات کے الزام میں دو ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے‘ پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے حادثات کے مختلف واقعات میں 6سالہ بچے سمیت تین افراد کے جاں بحق ہونے کے الزام میں نامعلوم ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات درج کرلیے‘ پولیس نے لین دین کے معاملات میں رقم کی ادائیگی کیلئے بوگس چیک دینے کے الزام میں 7افراد کیخلاف مقدمات درج کر لیے‘ ویمن پولیس نے خواتین سے مارپیٹ کرنے کے الزام میں سسرالیوں کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ شاہ شمس پولیس نے جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے الزام میں دو ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ مخدوم رشید پولیس نے نابالغ بچہ پر تشدد اور آنکھ ضائع کرنے کے الزام میں مولوی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، تھانہ مخدوم رشید پولیس نے سرکاری سیل کو ڈی سیل کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے، اسی تھانے کی پولیس نےاغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں پانچ نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے جبکہ تھانہ ڈی ایچ اے پولیس نے شہری کی زمین پر قبضہ کی کوشش کرنے کے الزام میں دو نامزد سمیت نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ملتان سے مزید