ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکوساہیوال سرکل کی سیفٹی ٹیم نے سیفٹی اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والے ملتان روڈ سب ڈویژن کے دو اہلکاروں کے سیفٹی چالان کر دیئے، سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو آپریشن سرکل ساہیوال ناصر محمود فانی کی ہدایت پر ایس ڈی او سیفٹی /ٹریننگ ساہیوال سرکل عمران اشرف اور محمد زکریا نے سیفٹی انسپکٹر ایچ ایس ای ملتان کے ہمراہ ملتان روڈ سب ڈویژن کے علاقہ میں سیفٹی ایس او پیز کا جائزہ لیا جہاں لائن مین سیکنڈ محمد یاسین ایل ٹی بیپر، ہائی وولٹیج ڈیٹیکٹر اور فائبر لیڈر کے بغیر جب کہ اسسٹنٹ لائن مین ساجد علی سیفٹی ہیٹ اور سیفٹی شوز کے بغیر ٹرانسفارمر کی مرمت کے لئے کام کررہا تھا جس کی وجہ سے کوئی بھی ناخوشگوار حادثہ رونما ہونےکا خدشہ تھا،اس سنگین غفلت کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اہلکاروں کے خلاف باقاعدہ سیفٹی چالان جاری کیا گیا۔