• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کو درپیش چیلنجزسے نمٹنے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،مظہر سعید کاظمی

ملتان(سٹاف رپورٹر ) جماعت اہلسنت پاکستان کے سربراہ اور دربار سعیدیہ کاظمیہ کے سجادہ نشین علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت اور ملک کو درپیش چیلنجز کے مقابلے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،ہم اپنے اسلاف کی روایات پر عمل کرتے ہوئے قیام پاکستان کی طرح استحکام پاکستان اور قیام امن کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر دفاع وطن کا فریضہ ادا کریں گے، وہ جمعیتعلمائے پاکستان اور جماعت اہلسنت کے بانی علامہ سید احمد سعید کاظمی کے 41 ویں سالانہ عرس کی دوسری نشست سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا کہ مسلم ممالک کو تواتر کے ساتھ نشانہ بنایا جا رہا ہے، اصلاح معاشرہ اور کردار سازی کے لیے خانقاہی نظام کا احیا ضروری ہے، تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کےمرکزی سینئر نائب صدر اور جامعہ انوار العلوم کے شیخ الحدیث علامہ سید ارشد سعید کاظمی نے کہا کہ دین متین کی خدمت کے لیے ہم غزالئی زماں کے مشن پر گامزن ہیں،عرس کی تقریب میں ڈاکٹر سید طاہر سعید کاظمی، سید احسن سعید کاظمی، سید جاوید سعید کاظمی، علامہ محمد فاروق خان سعیدی، سید احمد سعید کاظمی، سید محمد سعید کاظمی، سید محمد احد سعید کاظمی ، سید محمد رافع سعید کاظمی اورمیاں حسین احمد قادری سمیت ملک بھر سے مریدین اور عقیدت مندوں نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید