ملتان ( سٹاف رپورٹر ) قتل، ملزم فرار کروانے اور منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق تھانہ گلگشت پولیس نے پولیس سے مزاحمت کرتے ہوئے گرفتار ملزمان کو چھڑواکر فرار ہونے کے الزام میں پانچ نامزد سمیت پندرہ سے بیس نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 10ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،مخدوم رشید پولیس نے ملزم بلال سے 19لیٹر شراب ،بستی ملوک پولیس نے ملزم محمد علی سے 1500 گرام چرس ،سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم سہیل سے 1100گرام چرس ،سٹی جلالپور پولیس نے ملزم شہزاد سے 10لیٹر شراب، ملزم سلطان سے 20لیٹر شراب، الپہ پولیس نے ملزم وسیم سے 30لیٹر شراب، چہلیک پولیس نے ملزم عرفان سے 20لیٹر شراب ،ممتاز آباد پولیس نے ملزم ارشد سے 5لیٹرشراب، ملزم حسیب سے 10لیٹر شراب اور دولت گیٹ پولیس نے ملزم سکندر حیات سے 10لیٹر شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ، تھانہ سیتل ماڑی پولیس نے شہری کو قتل کرنے کے الزام میں چار نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،سٹی شجاع آباد پولیس نے خودکشی کرنے کے الزام میں لڑکے کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، تھانہ سٹی شجاع آباد پولیس نے حادثہ میں شہری کے جاں بحق ہونے کے الزام میں نامعلوم ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ بی زیڈ پولیس نے 7سالہ بچہ سے زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،سیتل ماڑی پولیس نے 6سالہ بچہ کو اغوا کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،اسی تھانے کی پولیس نے مین ہول میں 10سالہ بچہ گرکر زخمی ہونے کے الزام میں ٹھیکیدار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ قطب پور پولیس نے سرکاری سیل کو ڈی سیل کرنے کے الزام میں فیکٹری مالک کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ تھانہ جلیل آباد پولیس نے بوگس چیک دینے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔