• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین وقانون کی خلاف ورزی پروکلاء انقلابی تحریک مزاحمت کریگی‘الیاس ایڈووکیٹ

ملتان(سٹاف رپورٹر) وکلاء انقلابی تحریک کے مرکزی چیئرمین وسابق ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان محمد الیاس خان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وکالت محض ایک پیشہ ہی نہیں ، بلکہ سماجی ذمہ داری بھی ہے ، پاکستان میں جہاں کہیں بھی آئین وقانون یا عوام کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی ، وہاں وکلاء انقلابی تحریک ( ایل آر ایم ) مزاحمتی و آئینی کردار اد ا کرے گی ، انہوں نے مذید کہا کہ وکلاء انقلابی تحریک زیر نگرانی ملکی سطح پر ایک کمپلینٹ سیل تشکیل دیا جارہا ہے ‘ انہوں نے کہا کہ وکلاء انقلابی تحریک ایران پر امریکہ اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتی ہے ، انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے نہایت جرات اور اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم کو خاک میں ملادیاہے ۔
ملتان سے مزید