• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں،شہری نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم، پولیس نے لوٹ مار کے الزام میں 29مقدمات درج کرلیے، تفصیلات کے مطابق تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں حسن سے دو ڈاکوئوں نے موبائل فون چھین لیا ،تھانہ سیتل ماڑی اور شاہ شمس کے علاقے میں عبید الرحماناور اشفاق علی کے موبائل فونز نامعلوم ملزمان چھین کر فرار ہوگئے ،تھانہ کوتوالی کے علاقے میں آصف سے ملزمان موبائل فون لے گئے جبکہ تھانہ نیوملتان کے علاقے میں سہیل اختر، شاہ رکن عالم کے علاقے میں شہباز، لوہاری گیٹ کے علاقے میں عاشر کے موبائل فونز و نقدی ،بدھلہ سنت کے علاقے میں ولید کا سامان، اسلم کا سولر انورٹر، حرم گیٹ کے علاقے میں حسین کی موٹرسائیکل ،شہباز علی کا موبائل فون، کینٹ کے علاقے میں ظہور احمد ، شمشیر ظفر اورآصف اورجلیل آباد کے علاقے رضا امین کے موبائل فونز ،مظفر آباد کے علاقے میں اعجاز کا سامان، اعظم کے 65 ہزار روپے، قطب پور کے علاقے میں شاہد سعید ،رفیق کے موبائل فونز، ممتاز آباد کے علاقے میں شہزاد ، قیصر محمود کی موٹرسائیکلیں، ارباز علی کا موبائل فون، گلگشت کے علاقے میں عبدالرحمانکی موٹر سائیکل، طاہر، دلاور ،وقار کاگھریلوسامان ،اسلم کا سونا ایک تولہ، صدر کے علاقے میں اعجاز کی سائیکل، عبدالرئوف کا سامان اور سٹی شجاع آباد کے علاقے میں شاہد کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی،پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید