• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں سمال پاک پروجیکٹ ورکشاپ کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں سمال پاک پروجیکٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیاجس کا بنیادی مقصد چھوٹے کاشتکاروں کے لئے پائیدار اور موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف مضبوط زرعی نظام اور بین الاقوامی اشتراکی منصوبے کا باضابطہ آغاز کرنا تھا، اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ اقدام نہ صرف زرعی شعبے میں جدت لائے گا بلکہ چھوٹے کاشتکاروں کی معاشی حالت کو بہتر بنانے میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا، بین الاقوامی زرعی سائنسدان ڈاکٹر مارٹن ویلپ، ڈاکٹر کرسٹوف راب، ڈاکٹر مائیکل سپائیز اور مہوش زبیری نے تحقیقی فریم ورک اور مختلف ورک پیکیجز کا تعارف پیش کیا جب کہ لمز یونیورسٹی سے ڈاکٹر ابوبکر نے تکنیکی نفاذ کے پہلوؤں پر گفتگو کی۔
ملتان سے مزید