• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس بہت اچھے ہیں، میں پیونی جج ہونے پر خوش ہوں، جسٹس منصور

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی بار ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے سپریم کورٹ کے سینیئر پیونی جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ میں اس وقت سینئر پیونی جج ہوں اور اس میں ہی خوش ہوں۔ مجھے کوئی شکوہ نہیں کسی سے کہ میں اس وقت چیف جسٹس نہیں ہوں، اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان بہت اچھے ہیں، ان کے لئےدعاگو ہوں۔ کراچی بار کے دیگر عہدیداران نے کہا کہ جسٹس منصور علی شاہ کا خطاب ہمارے لئے باعث فخر ہے کہ ہم اس تقریب کا حصہ ہیں۔یہ حلف برداری صرف الفاظ نہیں ہیں بلکہ یہ عہد ہے کہ ہم اس پر عمل بھی کریں گے، یہ حلف ہمیں سکھاتا ہے کہ مشکل وقت میں کیا کرنا ہے کس کا ساتھ دینا ہے۔

اہم خبریں سے مزید