• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، غیرت کے نام پر نوجوان لڑکا اور لڑکی قتل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر میں غیرت کے نام پر قتل و غارت گری کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے،جمعرات کو شہر کے مختلف علاقوں میں ملزمان نے غیرت کے نام پر ایک نوجوان لڑکے اور ایک نوجوان لڑکی کو قتل کردیا،واقعات قائد آباد اور اورنگی ٹاؤن تھانوں کی حدود میں پیش آئے، لڑکی کو بھائی نے قتل کیا ۔ تفصیلات کے مطابق قائد آباد تھانہ کی حدود نیو مظفر آباد کالونی گلی نمبر 12 مکی مسجد کے قریب گھر میں فائرنگ کے واقعے میں 22سالہ مبارک ولد فضل الرحمن جاں بحق ہوگیا ،پولیس کے مطابق مقتول مبارک نے چھ ماہ قبل ایک لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی اور وہ اپنے گھر میں رہائش پذیر تھا۔جمعرات کولڑکی کے اہلخانہ اور کچھ نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مبارک ولد فضل ہلاک ہوگیا،واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے،واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا معلوم ہوتا ہے،پولیس کی جانب سے مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی اور ملزمان کی گرفتار کےلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔اورنگی ٹاؤن تھانہ کی حدود بنارس بخاری کالونی بلال مسجد کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 18سالہ شاہین زوجہ امیر خان جاں بحق ہوگئی ،واقعے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر مقتولہ کی لاش کو اسپتال منتقل کیا اور پولیس نے کرائم سین یونٹ کے ہمراہ جائے وقوع سے شواہد اکھٹا کئے۔
اہم خبریں سے مزید