• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت، مظفر آباد اور اسکردو میں خصوصی افراد کیلئے فری لانسنگ ہبز کا قیام

اسلام آباد (ساجد چوہدری )اسپیشل کمیونی کیشنز آرگنائزیشن ( ایس سی او ) نے گلگت، مظفرآباد اور سکردو میں خصوصی افراد کیلئے فری لانسنگ ہبز قائم کردیئے ہیں ، ان مراکز کا مقصد خصوصی افراد کو معاون ماحول، مہارتوں کی تربیت، اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ خود مختار اور باوقار زندگی گزار سکیں، ڈائریکٹر جنرل ایس سی او میجر جنرل عمر احمد شاہ نے کہا ہے کہ ہم ایک جامع اور مساوی معاشرہ بنانے کے لئے پرعزم ہیں، یہ فری لانسنگ مرکز خصوصی طور پر معذور افراد کو بااختیار بنانے اور انہیں ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ہماری لگن کا ثبوت ہیں، ایس سی او خصوصی طور پر معذور افراد کو ٹیکنالوجی تک رسائی، ہنر کی تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کرکے ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے اور ایک زیادہ جامع اور مربوط کمیونٹی بنانے میں مدد کر رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید