• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی رنگ روڈ، اضافی انٹرچینج کی تجویز، ڈیڈ لائن تکمیل کیلئے 20 ارب روپے درکار

راولپنڈی(راحت منیر) راولپنڈی رنگ روڈ، اضافی انٹرچینج کی تجویز ؛ڈیڈلائن تکمیل کیلئے20 ارب روپے درکار وب فیز ٹو 2این ایچ اے موٹر وے پر ٹھلیاں تا ہکلہ ٹول پلازہ تک دونوں طرف13اعشاریہ5کلومیٹرلمبی اضافی لین بنے گا رنگ روڈ کو بہارہ کہو سے ملانے کیلئےگرین کوریڈور،ایسٹرن بائی پاس کیلئےبھی 3تجاویزاڈیالہ روڈ پر فلائی اوور بنانے کی تجویز ہے زرائع کے مطابق رکن قومی اسمبلی اور ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے چیئر مین راجہ قمر اسلام نے رنگ روڈ منصوبہ میں ایک اور انٹرچینج کے اضافے جبکہ ایم پی اے پی پی گیارہ چوہدری عمران الیاس نے اڈیالہ روڈ پر ڈھاماں موڑ پر فلائی اوور بنانے کی تجاویز پیش کی ہیں۔زرائع کے مطابق این ایچ اے رنگ روڈ ٹھلیاں انٹرچینج کیلئے این او سی جاری کرے گا۔رنگ روڈ فیز ٹو میں موٹروے پر این ایچ اے13اعشاریہ5کلومیٹر لمبی دونوں طرف دو/دو لائنیں بڑھائے گا۔
اہم خبریں سے مزید