راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ چونترہ کے علاقہ میں پرانی دشمنی پر جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے بکروال کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔تھانہ چونترہ کو فتح خان نے بتایاکہ جمعرات کو میں ،ببرائے خان ،میروخان اور بھتیجا ارسلا خان گگن گاؤں سے بھیڑ بکریاں چراتے ہوئے تترال کی طرف جارہے تھے کہ اسی اثنامیں سامنے سے خدادادخان ولد ارسلاخان ،مشا خان ولدکشمیر خان ،ماماخان ،واخئی خان اور دونامعلوم ملزمان آگئے ۔ماما خان اور واخئی خان نے با آوازبلند للکاراکہ آج ببرائے خان کو زندہ نہ چھوڑو جس پر خدادادخان اور مشاء خان نے اپنے اپنے پسٹل برادرم ببرائے خان پرفائرنگ کی جوموقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔