• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم والے مان لیں کہ وہ بدحواسی کا شکار ہیں، ترجمان بلاول

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی اور بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ان کی پریس کانفرنس کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ایم کیو ایم والے مان لیں کہ وہ بدحواسی کا شکار ہیں،اپنی پارٹی میں چیئرمین شپ کی لڑائی پر پریشانی کا شکار ہوکر پیپلزپارٹی کی قیادت اور سندھ حکومت کے خلاف ہرزہ سرائی کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ کراچی میں تین دہائیوں کے ظلم و ستم، قتل و غارتگری پر مبنی اندوہناک فلم کے بارے میں کراچی کے شہری بہت اچھی طرح جانتے ہیں، شہری یہ بھی جانتے ہیں کہ اس فلم کے ولن سے لیکر تمام گھناؤنے کرداروں کے چہرے کراچی والوں کو شناسا ہیں، کراچی کے شہری فیکٹریوں میں معصوم نوجوانوں کو زندہ جلانے والوں کو بھی اچھی طرح جانتے ہیں، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کس حکومت کا حصہ نہیں رہی اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ماضی کے عظیم بھتہ خوروں کے منہ سے پیپلزپارٹی پر بھتے کا الزام لگانا مضحکہ خیز ہے، ایک ایک دن میں کراچی میں ستر ستر لوگوں کو قتل کرنے والوں کو کراچی کا امن ہضم نہیں ہورہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید