• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی، سہ فریقی سیریز کیلئے کرکٹ ٹیم کی نقاب کشائی، فہیم کی سرپرائز انٹری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی سیریز پلیئرز کی نقاب کشائی طویل انتظار کے بعد جمعہ کو کردی گئی ۔ فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کی انٹری سے بڑا سرپرائز دیا ہے۔ محمد رضوان کپتان ہوں گے، پلیئرز میں بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل، طیب طاہر، فہیم اشرف ، خوشدل شاہ ، سلمان علی آغا (نائب کپتان ) ، عثمان خان، حارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور ابرار احمد شامل ہیں ۔ بابر اعظم، فہیم اشرف اور فخر زمان 2017کے چیمپئن اسکواڈ کا بھی حصہ تھے۔ فخر زمان نے فائنل میں بھارت کے خلاف سنچری اسکور کی تھی ۔ ٹیسٹ نائب کپتان سعود شکیل کو ہوم ٹیسٹ میچوں میں مسلسل اور شاندار پرفارمنس کا صلہ ملا ہے۔ فہیم اشرف نے اپنا 34 واں اورآخری ون ڈے انٹرنیشنل ستمبر2023میں کھیلا تھا۔ وہ ڈومیسٹک کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں چند مستقل مزاج پرفارمرز میں ہیں۔
اہم خبریں سے مزید