• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سریاب کے نوجوانوں کوماضی میں نظرانداز کیا گیا‘ فرح عظیم شاہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) رکن بلوچستان اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ براہوئی اوربلوچی شاعروں/ ادیبوں نےمادری زبانوں کی ترویج کے لئے بہت کام کیا ہے بلوچ عوام میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے دیگراقوام کی طرح ہماری نوجوان نسل بھی اپنی زبانوں اور ثقافت کو فروغ دینے میں گامزن ہے شعراء و ادیبوں زبانوں کی ترویج و ترقی کیلئے جو خدمات سرانجام دے رہے ہیں وہ قابل تحسین ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان آرٹس اکیڈمی کے زیر اہتمام سریاب ینگ ٹیلنٹ میوزیکل شو سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں سلام صابر کی سربراہی میںبراہوئی/ بلوچی کے شعراءاور فنکاروں نے شرکت کی فرح عظیم شاہ نے کہا کہ ہم دنیا کو یہ باور کرائے گئے کہ بلوچستان اور پاکستان کے عوام کس طرح سے دوسرے ممالک کی لوگوں کا خدمت کرسکتے ہیں سریاب کے نوجوانوں کو ماضی میں نظر انداز کیا گیا ہےمیں آنے والے بجٹ میں سریاب کے عوام کی فلاح و بہبود کھیل و ثقافت کو فروغ دینے اور ڈیجیٹل لائبریری کی تعمیر کاوعدہ کرتی ہوں میرا وژن لکھا پڑھا روشن بلوچستان ہے فرح عظیم شاہ نے شعراء کے مسائل کو حل کرنے اور انہیں ملک اور بیرونی ملک ثقافتی و ادبی پروگرام میں براہوئی و بلوچی زبانوں کی نمائندگی کیلئے بھیجنے کی یقین دہانی کرائی۔
کوئٹہ سے مزید