ملتان( سٹاف رپورٹر) )ملتان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے وفد نے میاں توقیر اسلم، چیئرمین اپیلیٹ ٹریبونل ان لینڈ ریونیو کی ملتان آمد پر ان کا استقبال کیا اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔ وفد میں میاں عبدالستار، صدر،محمد عمران غازی جنرل سیکرٹری، ملک خادم حسین میتلا، سابق صدر، ضیاء اصغر، ملک مقبول احمد اور سید محمد جنید متاز اراکین مجلس عاملہ شامل تھے۔ انہوں نے ملتان بینچ کی کارکردگی کی تعریف کی اور مختلف مسائل چیئرمین کے سامنے رکھے۔میاں توقیر اسلم نے وفد کی باتیں غور سے سنیں اور یقین دہانی کرائی کہ وہ ملتان بینچ میں دائر کی جانے والی بڑی تعداد میں اپیلوں سے بخوبی واقف ہیں اور یہ بھی جانتے ہیں کہ ایک بینچ ناکافی ہے۔ انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ دوسرے جج کی تقرری کا معاملہ بھی زیر غور ہے۔