ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ڈویژن افتخار احمد بھلی اور ڈائریکٹر ایکسائز نارکوٹکس پنجاب کرنل وقار اعظم کی ملتان میں مستقل تعیناتی پر ایپکا ایکسائز پنجاب کے چیئرمین ایم احسان خان سدوزئی، جنرل سیکرٹری ایپکا ایکسائز ملتان ملک حسن عباس سپرا اور دیگر عہدیداران خالد حسین قصوری، مجید قریشی، میاں شوکت، اعجاز محمود آرائیں، شیخ عارف، منور خان، آصف وقاص، عزیز شاہ، طاہر عباس سندیلہ، محمد پرویز، اشتیاق عاشق، عمران خورشید، عمران علی کھیڑا نے انہیں خوش آمدید کہا۔اس موقع پر ملازمین نے دونوں افسران کو گلدستے، ہار اور مٹھائی پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی۔