راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر)طویل عرصہ بعد پنجاب پولیس میں ہاکی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ،پنجاب پولیس کی کھیلوں کی تاریخ نہایت درخشاں ہے ،جس نے مختلف کھیلوں میں پاکستان کو بہترین کھلاڑی فراہم کئے ،بدقسمتی سے گزشتہ کئی برسوں سے دیگر اداروں کی طرح پنجاب پولیس میں اکثر کھیلوں کی ٹیمیں ختم کردی گئی تھیں ان میں قومی کھیل ہاکی کی ٹیم بھی شامل ہے ،تاہم موجودہ آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی دلچسپی پر ایک بار پھر پنجاب پولیس میں تمام ریجنز میں ہاکی کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور صوبہ بھر کے 9ریجنزکی پولیس ہاکی ٹیموں کے انٹر ریجن ہاکی مقابلے 4فروری سے لاہور میں منعقد کئے جارہے ہیں ،اس سلسلے میں ڈراز آج نکالے جائیں گے ،انٹر ریجن مقابلوں میں شرکت کے لئے راولپنڈی ریجن کی ہاکی ٹیم آج 3فروری کو لاہور روانہ ہوگی ،ذرائع کاکہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کھلیاجائے گا۔