• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو ناقص کاکردگی بہتر بنانے کیلئے مراسلے جاری

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے دو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو ناقص کاکردگی بہتر بنانے کیلئے مراسلے جاری کئے ہیں۔سی ای او ڈاکٹر آصف ارباب نیازی کی طرف سےڈاکٹر احسان غنی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (پریونٹیو سروسز) کو جاری مراسلے میں کہا گیا کہ آپ کو ای پی آئی کو بہتر بنانے کیلئے راولپنڈی اور مری کی زمہ داری سونپی گئی۔لیکن سیکرٹری ہیلتھ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے سی ای او کی کانفرنس میں پتہ چلا کہ 100فیصد اہداف حاصل نہیں کئے گے۔جو آپ کی زمہ داری کے حوالے سے عدم دلچسپی ظاہر کرتا ہے۔ آپ کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ڈی ایچ او ایچ آر ایم اینڈ ایم آئی ایس ڈاکٹر اظہر محمود عباسی کو جاری مراسلہ میں کہا گیا کہ راولپنڈی اور مری کے بنیادی مراکز صحت میں ڈاکٹروں کی دستیابی کو بہتر بنانے کی زمہ داری سونپی گئی تھی۔لیکن سیکرٹری ہیلتھ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کی زیر صدارت کانفرنس میں پتہ چلا کہ مری اور راولپنڈی کے بنیادی مراکز صحت کی ڈاکٹروں کی دستیابی کے حوالے سے کاکردگی انتہائی ناقص تھی۔
اسلام آباد سے مزید