• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھمیال چکری روڈ سے روات اور پاک سیکرٹریٹ الیکٹرک بسیں چلانے کی اپیل

راولپنڈی (جنگ نیوز) دھمیال چکری روڈ ایریاز کیلئے سفری مشکلات کا خاتمہ کیا جائے۔ صدر مسلم لیگ (ن) دھمیال راجہ فضیل صادق‘ سماجی کارکن مظہر حسین اور دیگر نے کہا کہ حیال‘ بینک کالونی‘ دھمیال اور چکری روڈ گلشن فاطمہ کالونی ایریاز میں پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے سے عوام کو شدید مشکلات ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے اپیل کی کہ روات اور پاک سیکرٹریٹ دو روٹس کیلئے سستی الیکٹرک بسیں چلائی جائیں۔
اسلام آباد سے مزید