ملتان(سٹاف رپورٹر ) سابق سپیکر قومی اسمبلی و سابق چیئرمین کشمیر کمیٹی پاکستان سید فخر امام شاہ نے کہا ہے کہ ہماری کشمیر کاز انصاف اور عدل پر مشتمل ہے اور پوری دنیا نے کشمیر کو متنازعہ علاقہ تسلیم کیا ہے انسانی حقوق کی جتنی پامالی انڈیا کشمیر میں کررہا ہے دنیا میں کہیں نہیں ہورہی ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن، نظریہ پاکستان فورم ملتان، ڈیپارٹمنٹ آف ہیومن نیوٹریشن فیکلٹی آف فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن اور یونیورسٹی گیلانی لاءکالج بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام منعقدہ کشمیر کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ جس کی صدارت ماہر تعلیم ادیب و صدر نظریہ پاکستان فورم ملتان پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی نے کی۔ مہمانان ِگرامی میں چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف ہیومن نیوٹریشن پروفیسر ڈاکٹر محمد توصیف سلطان، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ سکیورٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض، سابق ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن ملتان میاں محمد ماجد، پرنسپل یونیورسٹی گیلانی لاءکالج ڈاکٹر سمزا فاطمہ، چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف اینیمل فوڈ پروڈکٹس، ڈاکٹر انیلا حمید، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر طارق اسماعیل، صدر نیشنل تاجر اتحاد ملتان عمر صدیق، سیٹھ عمر صدیق انصاری، مذہبی سکالر پروفیسر عبد الماجد وٹو اور صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم تھے۔ اس موقع پر سیمینار کے شرکاءخاص میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر خرم افضل، ڈاکٹر عدنان امجد، ڈاکٹر راحیل ودیگر شامل تھے۔ اس موقع پر کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔