• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل تائیکوانڈو میں پاکستان کے دو گولڈ، دو سلور میڈلز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کوالالمپور میں ہیرو اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان نے2 گولڈ اور 2 سلور میڈلز اپنے نام کیے۔ محمد عمر نے سینئر کیٹیگری میں چینی کھلاڑی جبکہ سید حمزہ شاہ نے ملائیشیا، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا کے کھلاڑیوں کو ہراکر گولڈ میڈلز جیتے ۔ شامل علی حسین نے لگاتار تین فائٹس جیتیں، تاہم فائنل میں ہار کر سلور میڈل حاصل کیا۔ حماد ندیم بھی سلور میڈل اپنے نام کیا۔
اسپورٹس سے مزید