کراچی (اسٹا ف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ملک میں تمام کھیلوں کو سپورٹ کرنا چاہیے ، پاکستان کرکٹ کو ہمیشہ فالو کرتا ہوں اس پر رائے دیتا ہوں ، اتوار کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ سلمان آغا کی کپتانی سے متاثر ہوا ہوں ، وہ ٹیم کے لئے قربانی دیتا ہے، جب کپتان ٹیم کا سوچتا ہے تو اس کا کھلاڑیوں پر اچھا اثر ہوتا ہے، فخر اہم بیٹرہے، اس کی انجری سے نقصان ہوگا۔ آپ کے پاس یہی 30 پلیئر ہیں جن کے ساتھ آپ کو کھیلنا ہے، حسن نواز اچھا ٹیلنٹ ہے، جو بھی کرنا ہے تسلسل کے ساتھ کریں اور اس میں وضاحت ہونی چاہیے۔ آئندہ تو یہی پلیئرز پرفارم کر کے دیں گے، کچھ پلیئرز کم تجربہ کار ہیں، لیکن ان کو موقع ملنے چاہیے ۔ بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی میں ہونا چاہیے ،ٹاپ 3میں ایسا پلیئر ہونا چاہیے جس کے ارد گرد ٹیم کھیلے۔