• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

19 عمرہ زائرین سمیت 41 مسافر کراچی میں آف لوڈ

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) کراچی سے سعودیہ، عمان، کولمبیا سمیت مختلف 12ممالک کے سفر پر جاتے ہوئے 19عمرہ زائرین سمیت 41 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا، جن میں 4 بلیک لسٹ مسافر بھی شامل ہیں۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق کراچی سے سعودیہ جاتے ہوئے 19 عمرہ زائرین کو ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کی مطلوبہ رقم نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔ عمان، آذربائیجان، سعودی عرب، کولمبیا، سیشلز، سوڈان، کینیا، کانگو، تھائی لینڈ، ایتھوپیا، ملائشیا اور سنگاپور جاتے ہوئے وزٹ ویزا کے 13 اور ورک ویزا کے 5 مسافروں کو سفر سے روک کر گھر روانہ کر دیا گیا۔ سعودیہ اور عمان جاتے ہوئے 2 بلیک لسٹ مسافروں کو بھی پروازوں سے اتارا گیا جن کے نام آئی بی ایم ایس کی بلیک لسٹ میں تھے۔

ملک بھر سے سے مزید