اسلام آباد ، لاہور (نمائندگان جنگ)ججز کا ٹرانسفر ،سپریم کورٹ بار کا خیرمقدم ،لاہور بار نے مسترد کردیا،آئین صدرکو ججز ٹرانسفرکی اجازت دیتا ہے،رؤف عطا، تبادلےواپس لیے جائیں،سپریم کورٹ بار نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تقرریوں کا خیرمقدم کیا ہے۔صدر سپریم کورٹ بار میاں رؤف عطا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بار ہمیشہ قانون کی حکمرانی عدلیہ کی آزادی کیلئے کھڑی ہوئی ہے۔سپریم کورٹ بار کی ایگزیکٹو کمیٹی سے سرکولیشن کے ذریعے ججز ٹرانسفرز پر رائے لی گئی ، آئین کا آرٹیکل 200 اس معاملے میں بالکل واضح ہے۔