اسلام آبا (ناصر چشتی) نیپرا نے مہلک حادثات سے بچاؤ کے لیے ناکافی اقدامات پر ایکشن لیتے ہوئے میپکو، پیسکو اور ٹیسکو پر جرمانے عائد کر دیئے۔
نیپرا نے ان تینوں ڈسکوز پر الگ الگ ایک، ایک کروڑ روپے کے جرمانے عائد کئے۔ میپکو، پیسکو، ٹیسکو دیئے جانے والے شوکاز نوٹس کے جواب پر نیپرا کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔
اتھارٹی نے جرمانے لگانے کے فیصلوں کے الگ الگ حکم نامے جاری کر دیئے۔ میپکو، پیسکو، ٹیسکو کو 15روز میں جرمانوں کی رقم نیپرا کے نامزد کردہ بینک میں جمع کرانے کا حکم جاری کر دیا۔
حکم نامہ کے مطابق نیپرا قوانین پر تینوں ڈسکوز عملدرآمد کرانے میں ناکام رہیں۔