• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کا منافع خوروں کیخلاف کارروائی کیلئے تھانے بنانے کا فیصلہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کا منافع خوروں کے خلاف کارروائی کیلئے تھانے بنانے کا فیصلہ ، سرکاری اعلامیہ کے مطابق اس سلسلےمیں وزیراعلیٰ سندھ کےمعاونین وقارمہدی اور عثمان ہنگورو کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں صوبے کے تمام اضلاع میں منافع خوروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے. اجلاس میں سیکریٹری زراعت سہیل احمد قریشی، ڈائریکٹر جنرل بیورو آف سپلائی ڈاکٹر شاکر قیوم خانزادہ، کراچی مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین سمیت دیگرافسران شریک ہوئے.اجلاس میں معاون خاص بیورو آف سپلائی عثمان ہنگورو نے کہا کہ منافع خوروں کےخلاف کارروائی کیلئے تھانوں کےقیام کا فیصلہ کیا ہے، تھانوں میں محکمہ بیورو آف سپلائی اور پولیس کا عملہ شامل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں استحکام لانا اور ذخیرہ اندوزی روکنا چاہتے ہیں، اس کے علاوہ تمام گوداموں کو رمضان سے پہلے رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید