ملتان، وہاڑی، مظفر گڑھ جہانیاں، دھنوٹ، میلسی، کبیر والا، شاہجمال، شجاع آباد، تلمبہ، کہروڑ پکا(سٹاف رپورٹر/ نمائندگان جنگ/ نامہ نگاران) ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا، اس موقع پر مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں، سول سوسائٹی اور تعلیمی اداروں سمیت مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں جب کہ بعض مقامات پر سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد کیا گیا، شرکا نے آزادی کے لیے ان تھک جدوجہد پر کشمیری عوام کو خراج تحسین پیش کیا اور کشمیر کے حق اور بھارت کی مخالفت میں نعرے لگائے، تفصیلات کے مطابق ملتان میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر شہر بھر میں مختلف تنظیموں، تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں، جنہیں ملتان پولیس کی جانب سے مکمل سیکیورٹی فراہم کی گئی،یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملتان میں مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر ملتان شہر و ٹکٹ ہولڈر این اے 149 ڈاکٹر خالد یوسف راناکی کی زیر قیادت رہائش گاہ شاہ رکن عالم سے یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی، اس موقع پرڈاکٹر خالد یوسف رانا نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی مظلوم کشمیر یوں کی آزادی کے لیے جد و جہد کسی سے پوشیدہ نہیں ہے، پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کا مقصد پاکستانی عوام کا اہل کشمیر سے دلی محبت کا بھرپور اظہار ہے اور یہ سلسلہ انشاء اللہ کشمیری عوام کے بھارتی استبداد سے چھٹکارے تک جاری رہے گا، پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق ایم پی اے سید احمد مجتبیٰ گیلانی پیپلزپارٹی ملتان شہر کے نائب صدر میاں محمد عظیم سعید نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گی، قائم مقام امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب صہیب عمار صدیقی نے کہا کہ پاکستان کے 25 کروڑ لوگ کشمیریوں کی پشت پر کھڑے ہیں یہ جغرافیہ کی نہیں، نظریے کی لڑائی ہے اور کشمیریوں کو آزادی ملے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفرگڑھ میں یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا،جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ممتاز حسین سہتونے کہا کہ کشمیریوں کی وکالت کرنا حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گھنٹہ گھر چوک میں جماعت اسلامی ضلع ملتان کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کیا، مستقبل پاکستان ضلع ملتان کی جانب سے کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار اور بھارت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی،پاکستان سنی تحریک ملتان کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر سیمینار ہوا جس کی صدارت صوبائی ناظم اعلیٰ مرزامحمدارشدالقادری نے کی،کشمیر کی آزادی کے لئے ہر سطح پہ آواز بلند کی جانی چاہیے،ا ن خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی نے ملتان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام سویل ڈویلپمنٹ ارگنائزیشن اور نظریہ پاکستان کے اشتراک سے یوم کشمیر کے حوالے سے منعقدہ کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جمیعت علماءاسلام ملتان سٹی کے زیر اہتمام مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں مدرسہ قاسم العلوم گلگشت سے جلال باقری نزد باغ لانگے خان تک یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی جس کی قیادت جے یو ائی ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود،سرپرست حافظ محمد عمر شیخ ،ضلعی ناظم اطلاعات رانا محمد سعید ،سٹی امیر قاری محمد یاسین نے کی ، اس موقع پر جے یو آئی کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود اور دیگر اکابرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نا مکمل ہے اورکشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے رکن و صدر سٹی کونسل ملک ارشد اقبال بھٹہ نے یومِ یکجہتی کشمیرریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام عالم یاد رکھیں کہ کشمیر اور فلسطین کے سلگتے مسائل کے حل تک دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام نواں شہر چوک ملتان میں یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،کانفرنس سے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ،صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ جنوبی پنجاب عمران لیاقت بھٹی، امیر متحدہ جمعیت اہل حدیث پنجاب علامہ خالد محمود فاروقی، سینئر نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع ملتان علامہ عنایت اللہ رحمانی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا، کشمیر ڈے کے موقع پر نکالی گئی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے سابق مشیر وزیر اعلی ٰپنجاب چوہدری طارق زمان گجر نے کہاکہ انڈیا نے گزشتہ 75سالوں سے کشمیری عوام پرظلم وستم کی انتہا کررکھی ہے ، کشمیر ہماری شہ رگ ہے،5 فروری یومِ یکجہتی کشمیر ہمیں اس عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے،ان خیالات کا اظہار حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق اور صوبائی صدر شازیہ سیال نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کیا،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اس وقت دنیا کے سب سے بڑے انسانی المیوں میں سے ایک ہے، یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے زیر اہتمام شاہ شمس روڈ پر منعقد ہوئی جس کی صدارت پنجاب کے سینیئر نائب صدر الحاج محمد اشرف قریشی نے کی، مہمان خصوصی حاجی نصیر الدین نسیم تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد اشرف قریشی نے کہا کشمیریوں کی قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گی،ضلعی صدر تحریک انصاف چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے کشمیر ڈے کے موقع پر نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت ملنا چاہیے، ریلی میں کشمیر بنے گاہ پاکستان کے نعرے بھی لگائے گئے ریلی میں شریک افراد نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہاتھوں میں زنجیریں ڈالی ہوئی تھیں، 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیرکے حوالے سے منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایڈمن احسن بلال قریشی کی سربراہی میں افسران وملازمین نے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام تقریب میں شرکت کی ،کشمیریوں سیے اظہار یکجہتی کے لیے ملازمین نے کشمیر بنے گا پاکستان اور کشمیروں کے لیے خون کے آخری قطرے تک لڑیں کے نعروں پر مشتمل پینا فلیکس اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے،پی ایچ اے ملتان کی ضلعی انتظامیہ کے تحت یوم یکجحتی کشمیر سیمینار اور ریلی میں پی ایچ اے ملتان کے ملازمین کی بڑی تعداد میں شرکت، ہاتھوں میں کشمیر اور پاکستان کے جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے،ملازمین نے کشمیر کے حق میں نعرے لگائے، خواتین یونیورسٹی شعبہ ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز کے زیراہتمام یوم کشمیر عزم و استقلال کے ساتھ منایاگیا، ریلی نکالی گئی جس کی قیادت وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کی اس موقع پر ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر عدیلہ سعید اور دیگر اساتذہ اور طالبات نے ریلی میں شرکت کی،پریم یونین کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ڈی ایس آفس سے ریلوے چوک تک ریلی کا انعقاد کیاگیا،اس موقع پرمقررین کا کہنا تھا کہ ساری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے ، کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، جامعہ زکریا یونیورسٹی میں یوم کشمیر بارے تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں کشمیری عوام کے ساتھ غیر متزلزل حمایت اور ان کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا گیا ،ملتان میں سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر تمام ریلیوں کے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی گئی، جبکہ پولیس افسران اور جوانوں نے بھی بھرپور شرکت کرتے ہوئے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا، ریلیوں کے دوران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کی خصوصی ٹیمیں تعینات کی گئیں، جنہوں نے متبادل راستوں کی نشاندہی کرتے ہوئے شہریوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچانے کے لیے اقدامات کیے، ملک کے دیگر علاقوں کی طرح جہانیاں میں بھی یوم یکجہتی کشمیر پورے جوش و خروش سے منایا گیا،جماعت اسلامی ، تحریک لبیک یارسول اللہ ؐ ،مرکزی مسلم لیگ اور طلبا تنظیموں کی طرف سے ریلیاں نکالی گئیں،جہانیاں میں اسٹنٹ کمشنر تیمور خان کی زیر قیادت میونسپل کمیٹی کے سٹاف اور ریونیو اہلکاروں نے کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی ،بھارت کشمیر میں سرعام انسانی حقوق کی خلافت ورزی کررہاہے، پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے دکھ سکھ میں برابر کی شریک ہے،ان خیالات کا اظہار ربنواز بھٹی صدر تعمیر ڈویلپمنٹ آ رگنائزیشن دھنوٹ نے اپنے بیان میں کیا ،سابق سپیکر قومی اسمبلی و سابق چیئرمین کشمیر کمیٹی پاکستان سید فخر امام شاہ نے کہا ہے کہ ہمارا کشمیر پر موقف انصاف اور عدل پر مشتمل ہے اور پوری دنیا نے کشمیر کو متنازع علاقہ تسلیم کیا ہے، صدر بار ایسوسی ایشن کبیروالا قدیر احمد مرالی ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری بار یسوسی ایشن امان اللہ پہوڑ ایڈووکیٹ نے یوم کشمیر کےُموقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کے بغیر نا مکمل ہے، اب وقت آگیا ہے کہ کشمیریوں کو آزادی و خود مختاری دی جائے،جماعت اسلامی تحصیل کبیروالا اور مرکزی انجمن تاجران کے زیر اہتمام یومِ یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی،شاہجمال میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت سابق امیر ضلع ملک رمضان روہاڑی اور نائب امیر ضلع حافظ احمد محمود نے کی، جمعیت علماء پاکستان اور انجمن طلبہ اسلام شجاع آباد کے زیراہتمام نوری جامع مسجد تا اللہ ھو چوک تک یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی جس کی قیادت جے یو پی کے مرکزی نائب صدر مولانا حاجی عاشق علی خان قادری، جماعت اہلسنت کے رہنما صاحبزادہ حسان خان اظہری، علامہ پیر اکرام الدین شاہ جلالی اور اے ٹی آئی کے سٹی ناظم محمد آشان قریشی سمیت دیگر نے کی، ملک بھر کی طرح میلسی میں بھی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5 فروری کو یوم کشمیر ملی جوش و جذبے سے منایا گیا شہر بھر میں جلسے جلوس، ریلیوں اورواک کا اہتمام میونسپل کمیٹی میلسی کے زیر انتظام کیا گیا، امامیہ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تلمبہ میں فقید المثال ریلی نکالی گئی، چوک ماموں شیر میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی افواج نے کشمیری مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کیا ہوا ہے ،کشمیر کی آزادی تک اخلاقی و سفارتی جنگ جاری رہے گی،ملک بھر کی طرح کہروڑپکا میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی نکالی گئی،ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر کہروڑپکا اشرف صالح امیر جماعت اسلامی نواب عمر حیات نے کی، یکجہتی ریلی میں تاجران،شہری ،سول سوسائٹی،صحافی نے بڑی تعداد میں شرکت کی،دریں اثنا جناح ہال میونسپل کمیٹی ،گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول گورنمنٹ ملک شاہ محمد جوئیہ سکول میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،وہاڑی میں سی ای او ایجو کیشن ظفر اقبال وٹو کی ہدایت پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شرقی کالونی وہاڑی اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 65ڈبلیو بی میں پرنسپل عذرا عبد الحئی کی زیر قیادت یوم یک جہتی کشمیر بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا۔