• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو پستی کی طرف دھکیل دیا گیا تھا، ٹھہراؤ خوش آئند ہے، نواز شریف

لاہور(نیوز ایجنسیز )مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہپاکستان کو پستی کی طرف دھکیل دیا گیا تھا، ٹھہرائوخوش آئند ہے،پاکستان میں سماجی ترقی کیلئے پرنس کریم آغا خان کی خدمات یاد رکھی جائینگی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔ جن میں ضلع گوجرانوالہ، نارووال اور سیالکوٹ کے اراکین صوبائی اسمبلی شامل تھے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور پنجاب میں عوامی خدمت کے منصوبوں پر غور کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید