ملتان(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا صحت مند پنجاب وژن کے تحت کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے ڈسٹرکٹ شہباز شریف ہسپتال میں ڈائیلسز یونٹ کا افتتاح کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کونسل کے بجٹ سے ڈائیلسز یونٹ میں مشینوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔اب ڈسٹرکٹ شہباز شریف ہسپتال میں ڈائیلسز کی گیارہ مشینیں کام کریں گی۔تمام مریضوں کا ڈائیلسز مفت کیا جائے گا۔کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ مریضوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری ، سی او ہیلتھ ، ایم ایس شہباز شریف ہسپتال موجود تھے۔