کراچی( افضل ندیم ڈوگر )سعودی عرب بحرین عراق سمیت مختلف ملکوں سے مزید 44 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا جن میں سے 7 کو سعودی عرب میں بلیک لسٹ، ویزا کی خلاف ورزی، منشیات میں ملوث ہونے، امیگر ایکٹ اور کام سے مفرور ہونے پر 15 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ بحرین میں زائد المیاد قیام اور ویزہ کی منسوخی پر 4 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ امارات سے 16، عمان سے تین چاڈ سے ایک عراق میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے پر 5 سے نکال میں انسانی سمگلنگ ناکام بنا کر ایک پاکستانی کو بے دخل کیا گیا۔ جن میں سے 7 کو کراچی پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔