راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) پنجاب میں مستحق اور غریب عوام کو حکومتی ریلیف پیکجز تک سو فیصد رسائی کیلئے یونین کونسل سطح پر سوشیو اکنامک رجسٹریشن کے سلسلے میں اب تک ضلع راولپنڈی میں ایک لاکھ947مستحقین رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں52ہزار 744،گوجرخان میں20ہزار 767،کلر سیداں میں7ہزار931،کہوٹہ 8 ہزار691اور ٹیکسلا میں 10ہزار814افراد نے رجسٹریشن کرائی ۔15 فروری آخری تاریخ ہے۔ رجسٹرڈ شہری حکومتی ریلیف پیکجز بالخصوص رمضان المبارک میں امدادی سامان و راشن کے لئے اہل ہوں گے۔پندرہ فروری کے بعد باضابطہ تصدیق کا عمل شروع ہوگا جو پندرہ دن جار ی رہے گا۔پنجاب سوشیو اینڈ اکنامک رجسٹری سینٹر یونین کونسل سطح پر قائم ہیں ۔