اسلام آباد ( نیوز رپورٹر )سی ڈی اے میں ہونے والے ریفرنڈم میں سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ نے میدان مار لیا۔ چوہدری محمد یٰسین گروپ نے6282ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل ایمپلائز یونین پاشا گروپ نے 3406،لیبریونین امان اللہ گروپ نے 304اور ورکرزفیڈریشن شباب بخاری گروپ نے 232 ووٹ حاصل کئے۔اس موقع پر مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیت مزدوروں کی جیت ہے۔پہلے کی طرح اب بھی مزدوروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں گے۔