لاہور(نمائندہ جنگ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دیگر صوبوں کے طلبہ کے لئے ہونہار اسکالر شپ سکیم کی منظوری دے دی ہے۔ دیگر صوبوں کے طلبہ کے لئے بھی پنجاب کی طرح اہلیت کا یکساں معیار مقررکیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ہائر ایجوکیشن سے متعلق خصوصی اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب میں طلبہ کے لئے لیپ ٹاپ کی تعداد بڑھا کر ایک لاکھ 10ہزارکر دی، پنجاب میں سیکنڈ، تھرڈ اور فور تھ سمسٹرکے لئے ہونہار سکالرشپ کی باضابطہ منظوری دے دی ۔