• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کو 15 سال سزا ہوئی چڑیا نے پر نہیں مارا، طلال چوہدری

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’ کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن، سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کو15 سال سزا ہوئی چڑیا نے پر نہیں مارا۔اگر آپ کی فوج اور آپ کا ملک ہے تو آئی ایم ایف کو خط نہیں لکھتے۔امریکا سے قراردادیں منظور نہ کرواتے۔فوج پر میر جعفر اور میر صادق کے الزامات نہ لگاتے۔کبھی میر جعفر میر صادق اور کبھی میرا ملک میری فوج کس جگہ پر کھڑے ہیں ،رہنما تحریک انصاف، سینیٹر عون عباس بپی نے کہا کہ 8 فروری کو ہم نہیں حکومت سڑکیں بند کرے گی۔ہم شہروں میں احتجاج کریں گے۔ہم چوری کا طریقہ اور چوری کرنے والوں کے نام بتائیں گے،میزبان حامد میرنے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی دہشت گردی سے بھی بڑا مسئلہ کیوں ہے۔ کراچی ، بدین اور ٹھٹھہ2060 ء تک سمندر برد ہونے والے ہیں۔رہنما مسلم لیگ ن، سینیٹر طلال چوہدری نےکہا کہ ماحولیاتی تبدیلی صرف پاکستان نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے ۔ جتنے بھی بین الاقوامی معاہدے ہیں پاکستان ان پر عمل کررہا ہے۔پوری دنیا کی ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان متاثر ہورہا ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی کے نقصانات سے پاکستان کی معیشت کو دھچکا لگتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید