• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار تعزیت، کل قومی پرچم سرنگوں ر ہے گا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف نے پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر ان کے صاحبزادے پرنس رحیم آغا خان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ کل قومی پرچم سر نگوں ر ہے گا وزیراعظم نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان پاکستان کے سچے دوست تھے انہوں نے اپنی وژنری قیادت سے بہت سی زندگیاں روشن کیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ عالمی ترقی، تعلیم، صحت اور انسانی ہمدردی کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ جبکہ حکومت پاکستان نے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر یوم سوگ منانے کا اعلان کر دیا۔
اہم خبریں سے مزید