• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج یوم سیاہ منایا جائیگا، سردار رحیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا کہ ی ڈی اے جعلی انتخابات نئے کینال نکالنے ، امن و امان کی خراب صورتحال اور پیکا قوانین کے خلاف ہفتہ 8 فروری کو سندھ بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا، ضلعی ہیڈ کوارٹرزکے پریس کلبوں کے سامنے پر امن احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، انھوں نےکہا کہ 8فروری کا دن ملک کی تاريخ میں سیاہ ترین دن تھا جس میں ریکارڈ دھاندلی کے ذریعے سندھ کے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور جی ڈی اے کے امیدواروں کو زبردستی سے شکست دلوائی گئی کا،جی ڈی اے کے کارکنان سیاہ پرچم لہرائے گے اور سیاہ پٹیاں بازوں پر باندھیں گے۔
ملک بھر سے سے مزید