• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

SECP، نئی غیر لسٹ شدہ کمپنیوں کیلئے بک اینٹری شیئرز کی لازمی شرط عائد

اسلام آباد(تنویر ہاشمی) ایس ای سی پی نے نئی غیر لسٹ شدہ کمپنیوں کیلئے بک اینٹری شیئرز کی لازمی شرط عائد کر دی، تمام نئی غیر لسٹ شدہ کمپنیاں جو شیئر کیپٹل رکھتی ہیں، صرف بک اینٹری فارم میں شیئرز جاری اور برقرار رکھیں گی ایس ای سی پی نے فیصلہ کیا ہے کہ نئی غیر لسٹ شدہ کمپنیوں کیلئے صرف بک اینٹری فارم میں شیئرز جاری کرنے اور برقرار رکھنے کی لازمی شرط عائد کی جائے۔کارپوریٹ گورننس کو بڑھانے اور ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دینے کے مقصد کے تحت، یہ لازمی شرط نئی غیر لسٹ شدہ کمپنیوں کیلئے بک اینٹری فارم میں شیئرز جاری کرنے اور برقرار رکھنے کے لیے سیکشن 72کمپنیز ایکٹ، 2017کے تحت متعارف کروائی جا رہی ہے، جو 3مارچ 2025سے نافذ العمل ہوگی، یہ تبدیلی جسمانی شیئرز سے منسلک اہم چیلنجز، جیسے شیئر ہولڈر تنازعات، شیئر ہولڈر ریکارڈ کے انتظام میں غیر مؤثریت اور سکیورٹی خطرات کو دور کرنے کیلئے متعارف کرائی جا رہی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید