• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالینڈ کے وزیراعظم کا آئی سی سی کے بلا رکاوٹ کام کو جاری رکھنے کا عزم

دی ہیگ (اے ایف پی)ہالینڈکے وزیراعظم ڈک شوف نے گزشتہ روز کہا کہ ان کا ملک اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرے گا کہ دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوجداری عدالت امریکی پابندیوں کے باوجود کام جاری رکھ سکے۔ڈک شوف نے کہا کہ یقیناً بطور میزبان ملک ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم فوجداری عدالت کو بغیر کسی رکاوٹ کے کام کرنے کی ضمانت دیں، اور ہم ایسا کرتے رہیں گے۔ڈک شوف نے آئی سی سی کی آزادی اور جاری تحقیقات کے لیے ممکنہ طور پر اہم مضمرات کے ساتھ اس اقدام کو پریشان کن سگنل اور انتہائی افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ نیدرلینڈ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہم اس کی حمایت جاری رکھیں گے۔ ہم میزبان ملک ہیں۔
اہم خبریں سے مزید