• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ صحت سندھ کی ویب سائٹ ڈیڑھ سال سے غیر فعال

کراچی (بابر علی اعوان / اسٹاف رپورٹر) محکمہ صحت سندھ کی ویب سائیٹ ڈیڑھ سال سے غیر فعال ہے۔ ویب سائیٹ پرموجودہ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کے بجائے سابق نگراں وزیر صحت ڈاکٹر سعد خالد نیازکا نام اورموجودہ سیکرٹری صحت ریحان اقبال بلوچ کے بجائےسہیل احمد قریشی کا نام درج ہے،ویب سائیٹ کوآخری بارڈیڑھ سال قبل 28اگست 2023کو اپ ڈیٹ کیا گیا تھا،مختلف اسپتالوںکے ان میڈیکل سپرنٹنڈنٹس، اضلاع کے ان صٓحت افسران اور مختلف پروگرامز کے ان ڈائریکٹرز کے نام درج ہیں جو تبدیل یا ریٹائر ہو چکے ہیں۔ ویب سائٹ پر بیماریوں سے متعلق کوئی آگہی وہدایات نہیں، محکمہ کے ڈاکٹروں اور دیگر ملازمین کی تقرریوں اور تبادلوں کے اعلامیے بھی ویب سائٹ پر اپ لوڈ نہیں کیے جارہے،محکمہ صحت کی جانب سے عوام کو کونسی سہولیات کن اسپتالوں میں میسر ہیں، ایمرجنسی کی صورت میں کہاں رابطہ کیا جانا ہے، بیماریوں کی ویکسینیشن کہاں کی جاتی ہے، مختلف اسپتالوں میں کون سے ٹیسٹ ہوتے ہیں، کس اسپتال میں علاج سے متعلق نئی پیش رفت ہوئی ہے، بیماریوں کے ہائی الرٹس سمیت نئی ملازمتوں کے اشتہارات و کئی اہم معلومات ویب سائیٹ پر درج نہیں۔ ڈینگی، ملیریا، لشمینیا، ٹی بی، ہیپاٹائٹس، ایچ آئی وی ایڈز اور نگلیریا سمیت دیگر امراض کے کیسز کی تفصیلات بھی ویب سائیٹ پر اپ لوڈ نہیں کی جاتیں۔
اہم خبریں سے مزید