• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داعیان دین کیلئے اللّٰہ تعالیٰ اور قرآن پاک سے تعلق ناگزیر ہتھیار ہیں، سیدہ نافعہ فاطمہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسلامی جمعیت طالبات جامعہ کراچی کی ناظمہ سیدہ نافعہ فاطمہ نے کہا کہ داعیان دین کیلئے دو ہتھیار نا گزیر ہیں ایک تعلق باللہ اور دوسرا تعلق بالقرآن ،جتنا آپ کا اللّٰہ پر توکل اور اس سے تعلق مضبوط ہوگا ،اتنا ہی آپ کےلئے دعوت کا کام کرنا آسان ہوگا۔ تعلق بالقرآن آپ کو حکمت کی نعمت سے نوازتا ہے جہاں کہیں مشکلات کا سامنا ہو وہاں ان دونوں تعلقات کو بڑھانے کی کوشش کی جائے۔ سیدہ نافعہ فاطمہ نے کہا کہ تعلیمی ادارے میں رہتے ہوئے اپنے کردار و سیرت پر کام کرنا نہایت اہم ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید