• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذاکرات نہیں کریں گے، عمر ایوب، کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق

اسلام آباد (طاہر خلیل ) پاکستان تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی کی مذاکرات کی پیشکش مستردکر دی ۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسپیکر سردار ایاز صادق کی دعوت کا جواب د یتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا باب بند ہوگیا، ہم مذاکرات نہیں کرینگے، حکومت کے ارادے ٹھیک ہیں اور نہ ہی نیت،سیاسی مذاکرات خواہشات پر نہیں، مستحکم ارادوں سے ہوتے ہیں۔ادھر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے عمر ایوب کی طرف سے مذاکرات کی دعوت مسترد کرنے پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی ، ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق سپیکر نے صرف یہ کہا تھا کہ ان کے دروازے ہر کسی کےلیے کھلے ہیں ۔ مذاکرات کی باضابط دعوت تب دی جائے گی جب حکومت یا اپوزیشن انھیں خود درخواست کرینگے۔ سپیکر کا کردار بھی یہی ہے انہوں نے اپنی پوزیشن کلیر کی تھی۔ سپیکر چیمبر اور ان کے گھر کے دروازے کسی بھی رکن کےلیے کھلے ہیں۔ یا د رہے گزشتہ روز حکومت نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی آفر کی تھی، سپیکر کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی بھی مذاکرات کیلئے دروازے بند نہیں کئے، مذاکراتی کمیٹی تحلیل نہیں ہوئی، جیل کے اندر سے پہلے منظوری آ جائے پھر ہمارے پاس بھی آ جائیں گے، بانی پی ٹی آئی عمران خان سخت آدمی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید