• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات برآمدگی کے ملزم کو 9 سال قید

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) راولپنڈی کی سیشن عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو الزام ثابت ہونے پر 9سال قید اور 80ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی ۔کمال نامی ملزم کے خلاف تھانہ پیرودھائی پولیس نے اکتوبر 2023میں انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں ملزم پر 1 کلو 420 گرام چرس برآمدگی کا الزام تھا ۔گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے کی سزا سنادی ۔عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔
اسلام آباد سے مزید