• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین سے ڈکیتی کا ڈراپ سین، مدعیہ مقدمہ، سہیلی اور دو ساتھی ملوث نکلے

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )ایک ہفتہ قبل آراے بازار کے علاقہ میں خواتین سے ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین ہو گیا۔ مدعیہ مقدمہ، اس کی سہیلی اور دو ساتھی ہی ملوث نکلے۔ پولیس نے صاعقہ ، سمیرا، عمیر اور منیب کو گرفتار کرکے 8 لاکھ 53 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمہ صاعقہ کو اس کی سہیلی نے زیورات فروخت کے لئے دئیے جن کی رقم ہڑپ کرنے کے لئے ملزمہ نے واردات کا ڈرامہ رچایا۔ ملزمہ نے اپنی سہیلی سمیرا اور اس کے ساتھیوں عمیر اور منیب کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کی اور جھوٹا مقدمہ درج کروایا۔ پولیس نے تفتیش کی تو مدعیہ مقدمہ ہی ملوث نکلی۔
اسلام آباد سے مزید